• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



جستجو زندگی قسط 12

جستجو زندگی مہر محمد کامران تھند

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 18, 2025
in جستجو زندگی
A A
0
جستجو زندگی ۔۔۔۔ قسط 1

جستجو زندگی


گریٹر تھل کینال کمانڈ ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا دفتر ضلعی دفتر واٹرمنیجمنٹ میں قائم کردیا گیا تھا جس کا تحصیل دفتر بھی ساتھ والی بلڈنگ میں قائم تھا ، تحصیل چوبارہ میں دفتر قائم نہیں تھا ، اس وقت منیر احمد خان احمدانی ضلعی آفیسر واٹرمنیجمنٹ تھے اور تحصیل لیہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر انتصار احمد رندھاوا تھے ،تحصیل دفتر میں چار سپروائزر جن میں شیخ عبدالصمد، نیاز احمد چھنچرا، افضل گل ، اور ریاض حسین جنجوعہ مستقل تھے اور ہم پراجیکٹ کے ملازم تھے ہماری ٹیم کے سربراہ اسسٹنٹ ایگریکلچر انجنئیر تھے جو فاروق خان لغاری جن کا تعلق ڈی جی خان سے تھا ، لیکن ساری ٹیم تحصیل و ڈسٹرکٹ آفیسر کے ماتحت تھی ، پراجیکٹ کا آغاز عارضی بنیادوں پر تین ماہ سے جاری تھا جس طرح ہم دلے والا میں کام کررہے تھے اسی طرح لیہ میں یہ مستقل سپروائزرز کام کررہے تھے، میری جوائننگ کے دوران جب میں ضلعی دفتر پہنچا ، ڈسٹرکٹ آفیسر منیر احمد خان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ تم تھند ہو اور صرف تنخواہ لینے آتے ہو اور نوکری کم کرتے ہو ، افسران کی عزت نہیں کرتے انکے سامنے سٹینڈ لے لیتے ہو ، میں نے کہا سر یہ وقت کے ساتھ ساتھ علم ہو جائے گا کہ بندہ کیسے کام کرتا ہے اور کس طرح کرتا ہے، باقی تھند والی بات درست ہے لیکن خودکو اپ ڈیٹ رکھتا ہوں ، شاید یہ بات کچھ دوستوں کو ناگوار گزرتی ہو ، ۔ میڈیکل رپورٹس کرانے کے لئیے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچے تو تین چار دن قبل آرڈرز لے کر آنے والے دوست بھی ہسپتال کے ڈاکٹرز کے باہر انتظار گاہوں میں بیٹھے تھے اور درجہ چہارم کے ملازمین انکو انتظار کا کہہ رہے تھے ، میں گیا اور ڈاکٹرز کے کمرے میں جاکر منٹوں میں کام کروا آیا پھر دوسرے دوستوں کو بھی گھسا آیا ، شام تک میں نے اپنا میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ مکمل کرلی اور اگلے دن دفتر میں جمع کراکر جوائننگ مکمل کی ، پھر کچھ دن بعد سینئیر مستقل موجود عملہ نے ایک دعوت کا پروگرام رکھا بستی کانجن چوبارہ میں اور اس میں ای ڈی او زراعت صادق رضا چیمہ ، ڈسٹرکٹ آفیسر واٹرمنیجمنٹ لیہ منیر احمد خان ، ڈپٹی ڈی او لیہ انتصار احمد رندھاوا و دیگر تمام سپروائزران مختلف سرکاری گاڑیوں میں جانا تھا ، ضلعی افسران نے گریٹر تھل کینال کا وزٹ کرنا تھا جسکا علم ہماری پراجیکٹ ٹیم کو نہیں تھا ، ہم ساری ٹیم دفتر آئے تو علم ہوا لیکن وزٹ کا بتایا گیا دعوت کا نہ بتایا گیا اور ہمیں کہا گیا کہ آپ لوگ اپنی موٹرسائیکلز پر نکلیں ، ہم ابھی سوچ رہے تھے کہ ہم بائیکس پر گاڑیوں سے پہلے چوبارہ کیسے پہنچ سکتے ہیں تو منیر خان صاحب نے مجھے بلایا اور کہا کہ سرکاری جیپ میں پیچھے بیٹھنے کا کہا ، اور ایک سپروائزر کو کہا کہ وہ ڈپٹی ڈی او کی جیپ میں ا جائے ، باقی نہ آئیں ، بعد میں علم ہوا کہ اس بات پر کچھ سنئیر سپروائزرز کو ناگوار گزرا کہ ہمارا جونئیر سپروائزر ڈی او کی جیپ میں بیٹھا ہے ، رفیق آباد سے گریٹر تھل کینال کی طرف مڑے اور نہر کی ٹیل جوکہ اللہ نواز پٹھان کے رقبے پر ختم ہوتی تھی کے کنارے کنارے قافلہ کی صورت میں تمام افسران وزٹ کرتے رہے جہاں ای ڈی او رکتا وہاں ہم لوگ بھی رک جاتے ، صادق رضا چیمہ کے ساتھ ہماری ملاقات دوران تعلیم سے تھی جو اس وقت میانوالی میں ڈسٹرکٹ آفیسر واٹرمنیجمنٹ تھے انکے بیٹے مدثر چیمہ ہمارا کلاس فیلو تھا اور ہمارا انکے گھر زراعت کالونی میں آنا جانا تھا ۔ ہمارا نہر کا دورہ بمعہ افسران بھکر حدود تک جاری رہا اور بعد از بستی کانجن سیٹھ امام بخش کانجن کے پاس دعوت کا اہتمام تھا ، بستی کانجن دراصل ہیڈ بلال کے ساتھ موضع تھند چولستان اور سمرا شمالی میں واقع بستی ہے اسکے ارد گرد تقریبا رقبہ ہماری تھند برادری کا ہے اور اس بستی کے تمام افراد کا آنا جانا ہمارے مہو کھوہ، سومرہ پر آنا جانا تھا اور انکے رقبہ کاشت کرتے تھے ، ہمارے بھائی غلام فرید تھند کا بھی ان لوگوں کے ساتھ خوشی غمی میں شرکت و شمولیت تک آنا جانا رہتا تھا ، میزبان کے پاس جب تعارف ہوا تو انہوں نے بھائی فرید کی وجہ سے اور تھند برادری کا ہونے کی وجہ سے خصوصی خیال رکھنا شروع کردیا ، اور ای ڈی او اور ڈی ای او نے بھی مجھے کہا کہ ادھر انکے ساتھ چارپائی پر بیٹھوں ، ایک چار پائی پر ای ڈی او ، دوسری پر میں اور ڈی او ، سامنے والی پر ڈپٹی ڈی او اور میزبان ، باقی سب دوسری سائیڈ کی چارپائیوں پر بیٹھ گئے ، اس دوران کانجن برادری کا جو بندہ آتا اور مجھ سے حال احوال تفصیل سے پوچھتا ، بھائی فرید کا پوچھتے ، برادری کا پوچھتے ، اس طرح کھانا پر بھی ہاتھ دھلانے پر بھی متوجہ رہے ، افسران کو تو کوئی مسئلہ نہ تھا لیکن ہمارے دو سپروائزرز کو ضرور تکلیف ہوتی رہی ، جس کا اظہار مختلف اوقات میں دفتر میں بحث میں جاری رہا ، اس سے ڈی او منیر خان نے ہمیں احترام دینا شروع کردیا لیکن ان کولیگز کے اکسانے پر ڈپٹی ڈی او خفا خفا سے رہتے تھے ، لیکن ہم نے کام کا آغاز کیا اور گریٹر تھل کینال پر کھالوں کی اصلاح شروع کردی ، لیکن میں نے اپنے لئیے بستی کنویرہ، بستی ڈھل ، بستی نٹڑی ، بستی جوتی ، بستی بھٹی ، موضع نوشہرہ تھل کے کھال جات لے لئیے اور موضع تھند اور سمرا کے کھالہ جات دوسرے دوستوں کو مل گئے ، ہماری عادت یہ تھی کہ ہم کسانوں کے پاس جاتے اور انکے ساتھ گھل مل جاتے ، دوپہر گزارتے ، چائے لسی، روٹی وغیرہ کھاتے ، گپ شپ کرتے اس طرح میرے زمینداروں کے ساتھ تعلقات بڑھتے رہے ، اور کبھی کسی کو کوئی مسئلہ نہ ہوا ، بستی کنویرہ کی کنویرہ برادری مہمان نواز لوگ تھے ملک آمین کنویرہ ، ملک غلام فریدکنویرہ و دیگر سے اچھا تعلق رہا ، اس دوران منیر احمد خان ریٹائرڈ ہو گئے تو الہی بخش بودلہ صاحب جن کا تعلق ہمارے ساتھ والے چک 135سے تھا نے لیہ میں ڈی او تعینات ہوئے ، میں نے اپنے پراجیکٹ کولیگز کو کہا کہ منیر خان صاحب کو الودائی پارٹی اور ملک الہی بخش صاحب کو ویلکم پارٹی دی جائے سب نے حامی بھری اور ہم نے ایک پارٹی سیلیبریشن ہوٹل چوک اعظم روڈ میں دی اور دونوں ضلعی افسران نے شرکت کی ساتھ میں ڈپٹی ڈی او بھی شریک تھے، اور ہمارے پراجیکٹ ملازمین تھے ، یہ ایک واٹرمنیجمنٹ میں پہلی روایت تھی کہ کسی ڈی او کو الودائی اور دوسرے کو ویلکم پارٹی دی جارہی تھی، اس پر بھی دفتر میں سینئیر مستقل کولیگز سے ہم پر تنقید کی گئی ، الہی بخش بودلہ صاحب کے دوران تعیناتی گریٹر تھل کینال کے تمام 72کھالوں کا سروے ، ڈیزائن مکمل کیا گیا اور کچہ کھالوں پر کام کا آغاز ہوا ، ہر سپروائزر نے اپنے اپنے کھال کی الائنمنٹ کے ساتھ مقامی کاشتکاروں کے تعاون سے کام شروع کیا ، حکومت کی جانب سے تین لاکھ روپے کی سبسڈی دی گئی تھی جو تین اقساط میں مہیا کرنی تھی ، بستی کنویرہ والوں کو سمجھ لگ گئی کہ اس سے مکمل کھال نہیں بن سکتا لیکن اگر اس رقم کو ڈیزل پر صرف خرچ کیا جائے تو کام ہو سکتا ہےلہزہ بستی والوں نے حصہ داران کھال کے ٹریکٹرز گنے تووہ چالیس کے قریب ہوئے ، پھر یہی طئے ہوا کہ تمام ٹریکٹرز کو ڈیزل دیا جائے گا لیکن مزیدکوئی اخراجات نہیں دئیے جائیں گے سب کام کریں گے تو بیس بیس ٹریکٹرز سے کام کا آغاز ہوا تو تھل میں عوام دیکھتی تھی کہ ادھر کیا ہو رہا ہے ، ٹریکٹرز نے ٹیلوں کو چیر کر رکھ دیا اور کوئی چار پانچ دن تک ہم ٹیل تک بیڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے ، پھر اگلے ہفتے سے تمام کاشتکاران نے کسی کے ساتھ اکٹھے ہوئے ، وہاں ان دنوں ویگار (اہلیان علاقہ کو دعوت دی جاتی ہے کہ آپ لوگوں نے ہمارے ساتھ کام کروانا ہے) کا انتظام کیا اور مہینوں والا کام ہفتہ میں مکمل ہوا، ایک ماہ میں خوبصورت کھال مکمل ہوا اور یہ ایک ماڈل کھال بنا ، لاہور سے کوئی بھی ڈائریکٹر لیہ وزٹ کرتا تو انکو یہ کھال دکھایا جاتا ، تو اس طرح ساتھ نٹڑی بستی کے کنویرہ برادری نے اپنا کھال مکمل کیا تو ساتھ میں ڈھل برادری نے مکمل کیا اور بھٹی والا کی جوتی اور بھٹی برادری نے کھال بنایا ، ساتھ بستی سوہیئہ نے بھی آغاز کیا لیکن یہ کام انہوں نے دوسرے مالی سال کے اختتام پر کیا اس دوران ایک بار پھر ڈسٹرکٹ آفیسر الہی بخش بودلہ کا تبادلہ مظفر گڑھ ہوگیا اور لیہ میں خانیوال سے رندھاوا ا گئے وہ فائلز اور دفتری امور میں ایک قابل افسر تھا ، اس نے دفتر کی فائلز کو ازسرنو ترتیب دی ، دفتر اوقات کار کو قائم کیا ، دوسی جانب انتصار احمد رندھاوا ریٹائرڈ ہوگئے اور شکیل احمد قریشی بطور ڈپٹی ڈی او لیہ تعینات ہوئے ، پراجیکٹ پر نظر لگ چکی تھی ڈی جی اشرف گل نے سرکار کو پراجیکٹ سے بدزن کردیا اور تمام نئے فنڈز منجمند ہوگئے ، فیلڈ ٹیموں کی گاڑیاں کھڑی کردی گئیں ، ہم سب کی تنخوائیں دو یا تین ماہ بعد ملتی تھیں تینوں اضلاع میں سپروائزران کی تعداد 72 سے 44 ہو چکی تھی، انجئیرز 17 سے 09 رہ گئے تھے بہرحال ایک سال میں گریٹر تھل کینال کا تین اضلاع میں ملازمین کی تعداد 56 بچ گئی تھی ، تیسرا مالی سال انتہائی افسوس ناک گزرا ، اور یہ سال 2012-2013 تھا ، الیکشن 2013ء کا بگل بج چکا تھا ، تمام جماعتیں الیکشن کی تیاریوں میں تھیں اس دوران تحصیل میونسپل کمیٹی لیہ کے کروڑروں روپے کے منجمند فنڈز بحال ہوگئے ، لیہ سے ملک غلام حیدر تھند نے مسلم۔لیگ ق کو چھوڑ کر ن لیگ میں چلے گئے اور تمام فنڈز کا استعمال وہ کرا رہے تھے ، میونسپل کمیٹی لیہ میں زبیر خان وٹو تحصیل آفیسر تھے انہوں نے ڈی سی او لیہ کو مختلف محکموں سے سب انجنیئرز عارضی بنیادوں پر تعینات کرنے کی گزارش کردی کیونکہ حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں کو جلداز جلد مکمل کرنے کی ہدایات تھیں کہ الیکشن کمیشن کے رکاوٹوں سے پہلے یہ فنڈز خرچ ہو جائیں اور مسلم لیگ کو ووٹ ملیں ، ضلعی انتظامیہ بھی متحرک تھی، اوپر سے ملک غلام حیدر تھند بھی کافی متحرک سیاستدان تھے اور ڈویلپمنٹ کے کاموں کے ماہر تھے ، انکو ڈی سی او لیہ نے انکی کوٹھی پر بریفنگ دی تو اس میں بھائی شفیق تھند موجود تھے تو انہوں نے سب انجئیرز بارے بتایا تو ملک غلام حیدر تھند نے کہا کہ ہم آپکو اپنا سب انجنیئرز دیتے ہیں مجھے اسی وقت فون آیا اور میںایک اور دوست جو اسوقت بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں سب انجنئیر تھے کو ساتھ لے کر آگیا ، ڈی سی او وہیں ہم سے محکمہ کی تفصیلات پوچھیں اور اگلے گھنٹوں میں ہمیں میونسپل کمیٹی بلایا گیا اور دوسرے دن ہمیں لیٹر دے دیئے گئے کہ عارضی بنیادوں پر آپ لوگ 30 جون تک میونسپل کمیٹی میں ڈیوٹی سرانجام دو گے یہ کاغذات ہم لے کر واٹرمنیجمنٹ گئے انکو دئیے اور میونسپل کمیٹی لیہ میں بھی جوائننگ دی ، ۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے

Source: Book
ShareTweetSend
Next Post
جستجو زندگی ۔۔۔۔ قسط 1

جستجو زندگی قسط 13

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025