• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



جستجو زندگی قسط 13

جستجو زندگی مہر محمد کامران تھند

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 18, 2025
in جستجو زندگی
A A
0
جستجو زندگی ۔۔۔۔ قسط 1

جستجو زندگی

2009 کا سال تھا اور ہم اسلام آباد میں مہر علی زرعی یونیورسٹی راوالپنڈی میں ایک دوست کو ملنے گئے تو واپسی پر پاکستان تحریک انصاف کا ممبر سازی کیمپ لگا ہوا تھا اور وہاں عمران خون خود کھڑے ہوکر یونیورسٹی طلباء کو آٹو گراف دے رہے تھے اور خود ممبر بنا کر کارڈ بھی دے رہے تھے ہم لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کی ممبر شپ حاصل کی اور عمران خان کے ہاتھوں کارڈ حاصل کیا ، ان دنوں عمران خان ایک عام شخص کی طرح عوام سے ملاقات کرلیتا تھا ، ان دنوں ہم واپس لیہ آئے تو کروڑ سے رانا عثمان کا نام کبھی کبھی قابل زکر آتا تھا کہ وہ تحریک انصاف کا کارکن ہے ، ان سے ملاقات ہوئی تو ساتھ میں ایک لودھی بزرگ سے ملاقات ہوئی اس نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کا صدر رہا ہے ، اسی طرح ہم بھی تحریک انصاف کی حمایت میں مصروف رہے ، پھر ایک شادی پر غضنفر جعفری سے ملاقات ہو گئی وہ بھی تحریک انصاف کا جیالا سپورٹر تھا ،مہر ثنا اللہ واندر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نام سے ایک جلسہ کی تیاری ایک پارک میں کررہا تھا تو انتظامیہ انکو اجازت نہ دے رہی تھی تو انکو اجازت دلوا دی کہ چلو کوئی ایکٹویٹی ہو جائے گی ، ہم تو سرکاری ملازم تھے اسکا عہدہ لینے کی گنجائش نہیں تھی لیکن انکی تھوڑی بہت سپورٹ کردیتے تھے پھر ہمیں سید حیدر شاہ کے پاس ایک بار چائے پر بلایا گیا تو وہاں ایک الگ نشست پر پانچ چھ نوجوان گپ شپ میں مصروف تھے ان میں ایک رانا عثمان ، مہتاب خان سیہڑ جو بعد میں وکیل بنا ، علی شاہ، غضنفر جعفری ، ثنا اللہ واندر، چوک اعظم سے دو تین اور لوگ بھی تھے بڑے سرگرم تھے ، اس دوران مہر فضل سمراء پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو چکے تھے ان کے ڈیرے پر بھی ویلکم چائے پر ملاقات ہوئی تو وہاں سے سید جان، رمضان بابر، زاہد الرحمن خان ، عبد الستار خان نیازی ، سلیم گڑیانوی ، مہر وسیم سمرا اکٹھے ہوتے اور تحریک انصاف کی باتیں کرتے کہ لاہور میں تحریک انصاف کا جلسہ کامیاب ہوگیا ، اور تحریک انصاف دن دگنی رات چگنی ترقی کرنے لگی ، فتح پور سے چوہدری یاسر عرفات کو ضلعی کوآرڈینیٹر بنایا گیا تو زاہد الرحمن اور فضل سمرا گروپ نے اسکا بائیکاٹ کرنا شروع کردیا ، چوہدری یاسر عرفات ایک ایکٹو کوآرڈینیٹر ثابت ہوا اور اس نے تحریک انصاف کے کارکنان کو اکٹھا کرنا شروع کردیا ، اس دوران ہاشم سہو بھی تحریک میں شامل ہوگیا اسکو بھی ویلکم کیا گیا ، تحریک انصاف نے پارٹی الیکشن کا اعلان کردیا ، ہاشم سہو اور مہر فضل سمرا کے گروپس میں پارٹی الیکشن کا مقابلہ تھا کہ اس دوران ملک غلام فرید تھند اور ملک افتخار تھند نے تحریک انصاف میں شمولیت کرلی، ملک ہاشم سہو ۔ے ضلعی دفتر قائم کردیا اور اس میں عون عباس بپی، چوہدری اعجاز احمد ، جاوید لغاری و دیگر آنے لگے اور ان سے وقتا فوقتاً ملاقاتیں ہوتی رہیں کہ عمران خان نے وزیرستان ڈرون اٹیک رکوانے کے لئیے لانگ مارچ وزیرستان کا اعلان کردیا ، ہمارے تین چار دوستوں نے بھی پروگرام بنایا کہ اس لانگ مارچ میں شرکت کی جائے کیونکہ فوج اسکی حفاظت کرے گی اس طرح ہم لوگ وزیرستان دیکھ آئیں گے، باقی لوگ الگ الگ نکل گئے ملک ہاشم سہو نے ضلع بھر میں اعلان کردیا کہ ہمارا قافلہ وزیرستان جائے گا جو کارکنان جانا چاہئیں تو انکے دفتر پہنچ جائیں ، بہت سے کارکنان پہنچ گئے ، ہم بھی تین چار دوست آگئے ، ضلعی دفتر سے قافلہ روانہ ہوا کوئی سو ڈیڑھ سو گاڑیاں تھیں کارکنان کا جوش دیدنی تھا ، قافلے نے لب نیلم پل سے پھاٹک، خان دی ہٹی، عید گاہ چوک، اسلم موڑ، صدر بازار، ٹی ڈی اے چوک ، بیل چوک سے چوک اعظم روڈ پر نکلی تو راستے میں گاڑیاں آہستہ آہستہ کناروں پر رکنے لگیں اور چوک اعظم تک آدھی رہ گئیں ہماری کار بھی چوک اعظم کراس کرکے بائی پاس سے واپس مڑی تو علم ہوا کہ کارکنان تحریک انصاف سمیت ہمارے ساتھ بھی پرینک ہوگیا ہے وزیرستان مخصوص گاڑیاں جارہی ہیں باقی سب راستے سے واپس چلی جائیں گی ، اور ہم بھی واپس لیہ ا گئے اس چیز کا ہمیں بڑا غصہ لگا ، ہم نے لیہ پہنچ کر گاڑی سٹینڈ سے رینٹ پر لی اور صبح صبح ڈیرہ اسماعیل خان کے لئیے نکل گئے جس میں صابر حسین بلوچ ، رضوان شہزاد ، مرتضی علیانی اور میں خود شامل تھا ، ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے وہاں عمران خان بمعہ قافلہ رہائش پزیر تھا ، ان دنوں عاصم حفیظ بھتیجا نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں زیر تعلیم تھا اور مراد سعید کی قیادت میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا یونیورسٹی میں عہدےدار تھا اور اس مارچ میں میڈیا ٹیم کا پارٹی کی جانب سے نمائندہ تھا ، وہاں سے قافلوں کی صورت میں وزیرستان مارچ کا آغاز ہوا اور راستے میں رکاوٹیں عبور کرتے وزیرستان پہنچ گئے ، پھر وہاں لیہ والوں سے ملاقات ہوئی تو وہ چیخ رہے تھے کہ نہ پانی ہے نہ کوئی کھانے کی چیز ، کیونکہ سب کو مارچ میں جانے کا پہلا تجربہ تھا ، اس دوران آج نیوز کے رپورٹر نصرت جاوید ہمیں نظر آئے ، دوران تعلیم اسلام آباد کے آئی 10 میں ہم ایک مکان میں ایک کمرہ میں وہ رہتے تھے اور دوسرے میں ہم ۔۔انہوں نے حال احوال پوچھا اور ہمیں اپنی گاڑی کی طرف لے گئے جو انہوں نے میڈیا کوریج کے لئیے تھے ، ہم چار دوستوں کو جوس، بسکٹ، اور دیگر کھانے کی چیزیں دیں کونکہ وہ تو مکمل تیاری سے آئے تھے ، پھر راستہ میں عاصم حفیظ کی گاڑی سے بھی ہمیں چیزیں ملتی رہیں ، جس سے ہمارے ساتھ لیہ کے لیڈرز کلوز ہوتے رہے لیکن تب ہم نے بھی انکو آنکھیں دکھائیں کہ کل تو آپ لوگ لے کر نہیں آئے ہم اپنی گاڑی پر آئے ہیں ، ۔۔۔ وہاں سے لیہ واپسی ہوئی ، پارٹی الیکشن تھے تو کچھ یونین کونسل سے ہم نے بھی دوستوں کے نام دے دئیے کہ انکو عہدےدار بنا دو، وہ بھی بن گئے کیونکہ ان دنوں کم لوگ ہی ممبر تھے، مہر فضل سمرا گروپ کو کاغذات جمع نہ کرانے دئیے گئے کیونکہ دفتر کے دروازے ہیں بند کردئیے گئے تھے، ان دونوں کا آپس میں گروپ بندی ہوگئی اور 2013 کے الیکشن کے لئیے پارٹی ٹکٹ کا مقابلہ شروع ہوگیا ، بابر خان کھتران تحریک انصاف میں شامل ہوکر قومی اسمبلی کی ٹکٹ لے آئے ، جبکہ ہاشم سہو صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ لے آئے ، اس دوران اسلام آباد سے ہمارے ایک دوست تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے مرکزی صدر بن گئے اور انہوں نے میرا نام ضلعی صدر سپورٹس اینڈ کلچر دے دیا ، میں تو سرکاری ملازم تھا یہ عہدہ عاصم حفیظ کو دے دیا اور تحصیل کی ذمہ داری غضنفر جعفری کو دے دی۔ عمران خان نے لیہ کا دورہ کیا ، دھوری اڈہ، چوک اعظم، کروڑ، لیہ میں جلسے کئیے ۔۔ اسکو ادھر بھی قریب سے دیکھا ۔۔۔جاری ہے

Source: Book
ShareTweetSend
Next Post
ستھرا پنجاب اور بیوٹی فیکیشن مہم، لیہ میں بھرپور انداز میں جاری

ستھرا پنجاب اور بیوٹی فیکیشن مہم، لیہ میں بھرپور انداز میں جاری

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025