ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا دوسرا بڑا ٹاکرا آج دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہمیشہ کی طرح سخت مقابلے کی توقع ہے اور شائقین کرکٹ بے حد پرجوش ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے حسن نواز کو ڈراپ کرتے ہوئے آل راؤنڈر فہیم اشرف اور حسین طلعت کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فاسٹ بولنگ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کریں گے، جبکہ اسپن اٹیک میں ابرار احمد، محمد نواز اور صائم ایوب شامل ہوں گے۔

پاکستان کی متوقع الیون:
صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت آج کے میچ میں بھی ہینڈ شیک نہ کرنے کی پالیسی پر قائم رہے گا۔
گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے ہوٹل میں طویل میٹنگ کی اور اپنی حکمت عملی پر غور کیا، جبکہ دونوں ٹیموں نے آئی سی سی اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
Source:
Sports News Desk
Via:
Sports News