ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی ٹیم مینجمنٹ نے اوپنر حسن نواز کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیم ذرائع کے مطابق حسن نواز کو ڈراپ کرنے کے بعد ان کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف اور حسین طلعت کو شامل کیا گیا ہے۔ مینجمنٹ کا ماننا ہے کہ بھارت کے خلاف اضافی آل راؤنڈرز اور متوازن بولنگ لائن اپ ٹیم کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہو گی۔
یاد رہے کہ سپر فور مرحلے کا پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
Source:
WEBDESK
Via:
Sports Desk News