پشاور : خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے PASHA 2025 میں ملک بھر کے اداروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اس سال کے مقابلوں میں ملک بھر سے 1,633 اداروں نے اپنی ڈیجیٹل ایپلیکیشنز اور پلیٹ فارمز پیش کیے۔ اس سخت مقابلے میں خیبرپختونخوا کی کامیابی ’’پبلک سروس ٹرانسفارمیشن‘‘ کے شعبے میں ایک نمایاں مثال بن کر سامنے آئی۔
ایوارڈز میں نادرا کا ای سہولت اور خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کا دستک ایپ رَنر اَپ قرار پائے، جس نے قومی سطح پر ڈیجیٹل جدت کے فروغ میں خیبرپختونخوا کے قائدانہ کردار کو مزید اجاگر کیا۔
یہ سنگ میل سابق وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں محکمہ سیاحت کی جدید حکمت عملی اور مسلسل محنت کا واضح اعتراف ہے۔
Source:
NEWS DESK
Via:
NEWS GROUP