پشاور (ہیلتھ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے میں ایک انقلابی پیش رفت ہوئی ہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں پہلی بار سائبر نائف روبوٹک ریڈیو سرجری اور پی ای ٹی/سی ٹی اسکین کی سہولت کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ جدید سہولیات ہر سال 11,700 سے زائد نئے کینسر مریضوں کے علاج اور تشخیص میں مددگار ثابت ہوں گی۔ اب صوبے کے مریضوں کو علاج کے لیے کراچی جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام نہ صرف مریضوں کے لیے ایک نئی امید ہے بلکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کو عالمی معیار کے کینسر علاج، ریسرچ اور تربیت کے مرکز میں تبدیل کرنے کی سمت اہم قدم ہے۔
Source:
WEBDESK
Via:
News Group