• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
اتوار ، 23 نومبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تاریخی اقدام ۔۔۔کینسر سے محفوظ پنجاب

Column : Yousuf Laghari

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 21, 2025
in خبریں
A A
0
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تاریخی اقدام ۔۔۔کینسر سے محفوظ پنجاب

تحریر ۔محمدیوسف لغاری

Yousuf Laghari

صوبہ پنجاب کی عوامی خدمت کے سفر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کے شعبے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ صوبے کے عوام کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی، ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر بنانا، اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ان کی حکومت کے عملی ویژن کا حصہ ہے یہی وجہ ہے کہ آج پنجاب میں صحت کے میدان میں ایسے اقدامات دیکھنے کو مل رہے ہیں جو ماضی میں محض خواب ہوا کرتے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے نہ صرف بنیادی صحت مراکز، رورل ہیلتھ یونٹس اور تحصیل و ضلعی ہسپتالوں کو فعال بنانے پر توجہ دی ہے بلکہ بڑے تدریسی ہسپتالوں میں عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے ہیں۔ مریضوں کے علاج کو سستا، بروقت اور معیاری بنانے کے لیے نئے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ ڈائیلسز سنٹرز، ماں بچہ یونٹس، اور ہیلتھ کارڈ کی سہولت کے ساتھ ساتھ اب کینسر جیسے مہلک مرض کے علاج کے لیے جدید ترین سہولتوں کا قیام اس ویژن کا اہم حصہ ہے۔
دورۂ چین کے بعد کینسر سے محفوظ زندگی کوابلیشن ٹریٹمنٹ کے ساتھ ممکن ہو سکی ہے۔ پہلے سرکاری کوابلیشن سنٹر کا لاہور میں شاندار افتتاح ہو چکا ہے کوابلیشن ٹیکنالوجی سے اب کینسر کے مریضوں کا جدید طریقۂ علاج ممکن ہے یہ علاج محفوظ، بغیر درد اور بغیر آپریشن کے ہےکینسر کے مرض کو ابتدائی مراحل میں ہی ختم کیا جا سکتا ہے مریض جلد صحت یاب ہو جاتا ہے اور روزمرہ کے کام جاری رکھ سکتا ہے۔ دنیا بھر میں یہ جدید اور کامیاب طریقۂ علاج تسلیم کیا جا چکا ہے اور شعبۂ صحت کے میدان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یہ اقدام انقلابی سنگِ میل ہے جو کینسر کے مریضوں کے لیے صحت مند زندگی کا پیغام ہے۔
کینسر کا علاج مریضوں اور ان کے خاندانوں کے لیے ہمیشہ مالی اور جسمانی مشکلات کا سبب بنتا رہا ہےلاکھوں روپے کے اخراجات اور طویل علاج کے مراحل عام مریض کی دسترس سے باہر ہوتے ہیں۔ اسی تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کے حالیہ دورے کے دوران کینسر کے علاج کے جدید اور کم خرچ طریقہ علاج "کو-ابلیشن” کا عملی جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ اسے پنجاب میں فوری طور پر نافذ کیا جائے یہ فیصلہ دور اندیشی اور عوامی خدمت کا عکاس ہے۔


لاہور کے میو ہسپتال میں پنجاب کا پہلا سرکاری کوابلیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں مریضوں کا علاج مکمل طور پر مفت کیا جائے گا۔ اس جدید علاج میں کینسر کے ٹیومرز کو ایک خصوصی عمل کے ذریعے ختم کیا جاتا ہے اس ٹیکنالوجی میں پہلے مرحلے پر ٹیومر کو منفی 198 ڈگری سینٹی گریڈ پر فریز کر کے خلیات کو ناکارہ بنایا جاتا ہے اور پھر دوسرے مرحلے میں تقریباً 80 ڈگری سینٹی گریڈ حرارت دے کر باقی ماندہ خلیات کو ختم کیا جاتا ہے یہ عمل تقریباً ایک سے دو گھنٹے میں مکمل ہو جاتا ہے اور مریض چند گھنٹوں بعد اپنی معمول کی سرگرمیوں میں واپس آ سکتا ہے۔
یہ طریقہ علاج کم جارحانہ ہے، یعنی مریض کو بڑی سرجری یا طویل کیمو تھراپی سے گزرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ چین میں اس طریقہ علاج پر متعدد تحقیقی مطالعے ہو چکے ہیں اور وہاں اسے کامیاب قرار دیا گیا ہے خاص طور پر جگر، پھیپھڑوں، تھائیرائڈ اور بریسٹ کینسر کے ابتدائی مراحل میں اس کے نتائج نہایت اطمینان بخش ہیں۔ کئی مریضوں میں بیماری کو ابتدائی مرحلے پر قابو کر کے ان کی زندگی کا معیار بہتر بنایا گیا ہے۔
یہ خواب اس وقت حقیقت کا روپ دھار چکا ہے جب دورۂ چین کے دوران کینسر کے جدید چینی طریقہ علاج کی مکمل معلومات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے اس ٹیکنالوجی کو صوبے میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملکی و صوبائی تاریخ میں پہلی بار کوابلیشن مشین کا افتتاح ہوا ہے جو پنجاب میں نئی تاریخ کا آغاز ہے یہ علاج بغیر آپریشن، محفوظ اور بے ضرر ہے اور مریض جلد صحت یاب ہو سکتا ہے۔

Coo elation Machine


وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح ہدایات دی ہیں کہ نہ صرف لاہور بلکہ ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں بھی کوابلیشن مشینیں نصب کرنے کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ تمام مریض یکساں سہولت حاصل کر سکیں ساتھ ہی ساتھ اس جدید علاج کے لیے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی خصوصی تربیت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے تاکہ مریضوں کو بہترین معیار کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
یہ کہنا بجا ہوگا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ اقدام صحت کے شعبے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ مریضوں کو مہنگے اور تکلیف دہ علاج سے نجات دلانا اور جدید ٹیکنالوجی ان کی دہلیز پر لانا حکومت پنجاب کی عملی خدمت ہے کوابلیشن سینٹر کا قیام نہ صرف مریضوں کے لیے سہولت ہے بلکہ صوبے کے عوام کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت عامہ کے شعبے میں جس وژن کا مظاہرہ کیا ہے وہ بین الاقوامی تعاون کی روشن مثال ہے چین میں کامیاب تجربات کے بعد پنجاب میں کوابلیشن ٹیکنالوجی کا نفاذ دراصل پاک چین دوستی کا ایک اور عملی ثبوت ہےیہ وہ دوستی ہے جو صرف معاہدوں اور بیانات تک محدود نہیں بلکہ عوامی خدمت اور انسانیت کی بھلائی تک پھیلی ہوئی ہے۔ چین میں یہ علاج کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور پنجاب میں بھی اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
یہ اقدام اس بات کا اعلان ہے کہ حکومت پنجاب عالمی سطح کی بہترین سہولتیں اپنے عوام کو فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ عزم اور عملی کاوش قابلِ ستائش ہے کہ وہ عوام کو صحت کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ ان کا ویژن صرف آج کے مسائل کے حل تک محدود نہیں بلکہ مستقبل کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھتا ہے۔ کوابلیشن جیسی جدید سہولت کے نفاذ سے یہ بات واضح ہے کہ پنجاب ایک ایسے راستے پر گامزن ہے جہاں عوام کو عالمی معیار کے علاج کی سہولیات میسر آئیں گی اور یہ کامیابی پاک چین دوستی کے سنہری باب میں ایک نئی شمولیت ہے۔
مریم نواز شریف کا کینسر سے محفوظ پنجاب
جدیدچینی طریقہ علاج کا پنجاب بھر میں نفاذ

Source: Send from Author
Via: News group
ShareTweetSend
Next Post
جستجو زندگی ۔۔۔۔ قسط 1

جستجو زندگی۔ قسط 14

Please login to join discussion

تازہ ترین

ادبی تقریبات

کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر لیہ کے زیرِ اہتمام "متاعِ فقیر” کی تقریبِ رونمائی

نومبر 17, 2025
کالم

یہ کام بھی محترمہ مریم نواز شریف ھی کریں گی ..تحریر: پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

نومبر 17, 2025
علاقائی

پلس پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس, ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اکتوبر 23, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف پورا ہونے پر اظہارِ تشکر کیا

اکتوبر 23, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025