• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



صحافت کا سفر– قسط 2

صحافت کا سفر تحریر: مہر محمد کامران تھند

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 21, 2025
in صحافت کا سفر
A A
0
صحافتی و فکری سفر کے دس سال

Muhammad Kamran Thind


صحافت کے میدان میں قدم رکھا تو سب کچھ نیا، اجنبی اور مشکل محسوس ہوا۔ قومی اخبار اور ٹی وی چینل کے لیے بطور بیوروچیف کام کا آغاز کیا تو خبر لکھنے سے لے کر ویڈیو بنانے، اور اس کی ایڈیٹنگ تک ہر چیز ایک پہاڑ جیسی لگتی تھی۔

روزانہ کروڑ لعل عیسن جانا، پھر واپسی پر لیہ شہر کا چکر لگانا معمول تھا، اس امید پر کہ شاید کوئی خبر مل جائے۔ مگر کئی دنوں تک کوئی خبر نہ ملی۔ صحافتی حلقوں میں بھی اجنبیت کا احساس تھا — نہ کوئی راہنمائی کرتا، نہ ہی کسی خبر بارے آگاہی دیتا۔ کئی ہفتے اسی طرح گزر گئے۔

مایوسی بڑھنے لگی تو ہم نے مقامی اخبارات سے خبریں لے کر قومی ادارے کو بھیجنا شروع کر دیں۔ ایک دن بھکر سے سیف الرحمن صاحب (رائل نیوز اور روزنامہ انصاف کے بیوروچیف) کا فون آیا۔ انہوں نے ہمیں بھکر بلایا۔ وہ پہلے صحافی تھے جنہوں نے خبر کے بنیادی اصول، ضابطے اور ذرائع سے آگاہ کیا۔

اسی دوران ہم نے رائل نیوز پر پی ٹی سی ایل کے ذریعے ٹِکرز لکھوانا شروع کیے، اور خبروں کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کرنا بھی سیکھ لیا۔ انہی دنوں محسن عدیل چوہدری کے اغواء کا واقعہ پیش آیا، جس پر احتجاجی فورم اکٹھا ہوا اور مختلف صحافیوں سے رابطے بننے لگے۔

ابتدائی دنوں میں ہمیں اکثر معلوم ہی نہیں ہوتا تھا کہ پریس کانفرنس کب اور کہاں ہو رہی ہے۔ اگلے دن اخبار میں خبر پڑھ کر پتہ چلتا کہ کوئی سرکاری تقریب یا بریفنگ ہو چکی ہے، اور ہمارے ساتھی صحافی بغیر اطلاع دیے وہاں جا چکے تھے۔ اس احساس محرومی کے دنوں میں پہلی مرتبہ ملک فیض بھلر نے ہمیں اطلاع دی کہ ڈپٹی کمشنر میڈیا نمائندگان سے ملاقات کریں گے۔ ہم کیمرہ مین کے ساتھ مقررہ وقت پر پہنچے تو بعض صحافیوں کی جانب سے مذاق کا سامنا کرنا پڑا: "نیا آیا ہے، کیمرہ اٹھائے پھر رہا ہے!”

اس دن کے بعد سے، بھکر سے سیف الرحمن اور لاہور سے رانا کامران علی نے ہمیں مسلسل اسائنمنٹس دینا شروع کر دیے۔ ان کی راہنمائی میں ہم نے اداروں سے خبریں اکٹھی کرنا، رپورٹس تیار کرنا اور فوٹو کوریج کرنا سیکھا۔

روزنامہ انصاف نے جب سرگودھا ڈویژن اور لیہ کے لیے الگ صفحہ مختص کیا، تو کام کا دائرہ مزید بڑھ گیا۔ اب ہمیں مختلف محکموں جیسے پولیس، تعلیم، زراعت، صحت اور کالجز سے متعلقہ خبریں اکٹھی کرنی پڑتی تھیں۔ اس عمل نے ہمیں سرکاری اداروں تک رسائی دی اور سیکھنے کا دائرہ وسیع کیا۔

اسی دوران کروڑ سے خضر سرگانی سے ملاقات ہوئی، جو رائل نیوز کے نمائندہ تھے۔ انہوں نے الیکٹرانک میڈیا کے کئی نئے پہلوؤں سے روشناس کرایا۔ بعد ازاں ہمیں لاہور سے ہدایت ملی کہ لیہ کے ہر تھانے کی حدود سے ایک نمائندہ مقرر کریں۔ چوک اعظم سے صابر عطا تھہیم ایک نوجوان شہباز قریشی کو لے کر آئے۔ اسے رائل نیوز میں ایڈ کیا۔ کوٹ سلطان سے سندر سکول کے پرنسپل اظہر بھٹی نے محسن رضا کو بطور نمائندہ پیش کیا، اور انہیں بھی ٹیم میں شامل کیا گیا۔
[

تحریر: مہر محمد کامران تھند

Source: writer book
ShareTweetSend
Next Post
بیٹ مونگھڑ میں 9 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے 10 اسٹڈ بند کی تعمیر کا آغاز

بیٹ مونگھڑ میں 9 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے 10 اسٹڈ بند کی تعمیر کا آغاز

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025