لیہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک کو اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر غلام مصطفی نے اپنی تازہ تصنیف "لیہ کے تاریخی آثار (مشاہداتی تاریخ)” پیش کی۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہرہ یاب خان بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران اے ڈی سی آر شاہد ملک نے غلام مصطفی کی اس علمی کاوش کو ضلع لیہ کے ورثے میں ایک گرانقدر اضافہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب نئی نسل کے لیے قیمتی رہنمائی فراہم کرے گی، کیونکہ اس کے ذریعے انہیں اپنے علاقے کی تاریخ، قدیم ورثے اور تہذیبی پس منظر کے بارے میں آگاہی حاصل ہو گی۔
شاہد ملک نے مزید کہا کہ تحقیقی اور علمی کتب نہ صرف تاریخ کے نئے دریچے وا کرتی ہیں بلکہ مقامی ثقافت اور روایت کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے غلام مصطفی کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں علمی خدمات انجام دینے والے افراد حقیقی معنوں میں قیمتی سرمایہ ہیں، جو آنے والی نسلوں کے لیے علمی اور فکری روشنی فراہم کرتے ہیں۔
Source:
webdesk