ملتان: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف بی اے کی جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سات سال قید کی سزا سنادی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق جمشید دستی پر الزامات ثابت ہوگئے کہ انہوں نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اپنی تعلیمی ڈگری جعلی قرار پر جمع کروائی تھی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جعلی ڈگری کے ذریعے عوامی نمائندگی کے منصب تک پہنچنا نہ صرف انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔

فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر عدالت کے احاطے میں وکلا اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ عدالتی حکم کے بعد جمشید دستی کو حراست میں لے لیا گیا اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے جیل منتقل کردیا گیا۔
Source:
News Desk
Via:
News Group