لاہور: (نمائندہ خصوصی) لاہور اور گرد و نواح میں گزشتہ رات سے جاری موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ واسا حکام کے مطابق نکاسی آب کا عمل جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔