• Home
  • test
Layyah Media House
جمعرات ، 21 اگست ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • کالم
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
  • انٹرویو
  • کھیل
    • تعلیم
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
  • ستاروں کی باتیں
No Result
View All Result
Layyah Media House

لیہ میں جشنِ آزادی کی تیاریاں مکمل — معرکۂ حق سے تحفظِ آزادی تک رنگا رنگ تقریبات کا شیڈول جاری

اگست 12, 2025
in خبریں, علاقائی
A A
0
لیہ میں جشنِ آزادی کی تیاریاں مکمل — معرکۂ حق سے تحفظِ آزادی تک رنگا رنگ تقریبات کا شیڈول جاری

لیہ (لیہ میڈیا ہاؤس) — آزادی کے سفر کی یادگار داستان ’’معرکۂ حق‘‘ سے لے کر ’’تحفظِ آزادی‘‘ تک، ضلع لیہ میں جشنِ آزادی کے میگا پروگراموں کا سٹیج سج گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے 14 اگست کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

شیڈول کے مطابق مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈی پی ایس بوائز ونگ میں منعقد ہوگی۔ تقریب کا آغاز صبح 9 بجے سائرن، پرچم کشائی اور قومی ترانہ سے ہوگا، جس کے بعد 9 بجکر 15 منٹ پر پولیس اور ریسکیو کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کریں گے۔ مرکزی تقریب صبح 10 بجے باضابطہ شروع ہوگی۔ اسی روز ڈی پی ایس گرلز ونگ میں ’’ہیومن فلیگ‘‘ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا جائے گا۔

دن 12 بجے دارالامان کی خواتین، بچوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔ جشنِ آزادی کی سرگرمیوں کا آغاز 13 اگست کی شام 8 بجے سپورٹس کمپلیکس میں ثقافتی جھومر اور محفلِ موسیقی سے ہوگا، جبکہ رات 11 بجکر 55 منٹ پر آتش بازی کا دلکش مظاہرہ 14 اگست کا استقبال کرے گا۔

یومِ آزادی کے دن صبح 8 بجے ڈی سی آفس اور تمام سرکاری دفاتر میں قومی پرچم کشائی ہوگی، شام 5 بجے شہر کے مرکزی داخلی مقامات پر سبز و سفید غبارے فضا میں چھوڑے جائیں گے، جبکہ ’’گرین پنجاب مہم‘‘ کے تحت ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری بھی کی جائے گی

Via: Muhammad Kamran Thind
ShareTweetSend
Next Post
صحافتی و فکری سفر کے دس سال

صحافتی و فکری سفر کے دس سال

Please login to join discussion

تازہ ترین

بین الاقوامی

پنجاب پولیس جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی — وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

اگست 20, 2025
خبریں

امتحانی دباؤ کے باعث طالبہ کی خودکشی

اگست 20, 2025
خبریں

سیلاب متاثرین کیلئے 1 ارب 29 کروڑ روپے جاری

اگست 20, 2025
خبریں

اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان کی زیر صدارت تحصیل لیول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

اگست 20, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • Home
  • test

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025