لیہ: تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔ ایس ایچ او محمد ہشام کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان ذیشان اور عثمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دو عدد پسٹل بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے پر ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈینینس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
ایس ایچ او محمد ہشام نے اس موقع پر کہا کہ شرپسند عناصر کو معاشرے کا امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی کارروائیاں علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جاری رہیں گی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Source:
PRO to Layyah Police
Via:
News Group