• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
اتوار ، 23 نومبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بہاولنگر فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، متاثرین سے ملاقات اور تحائف پیش

Punjab CM Maryam Nawaz Visits Flood Relief Camp in Bahawalnagar, Shares Moments with Victims

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 22, 2025
in قومی
A A
0
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بہاولنگر فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، متاثرین سے ملاقات اور تحائف پیش

بہاولنگر: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بہاولنگر میں ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے متاثرین سیلاب کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے مسائل دریافت کیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے فلڈ ریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کی، مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کیمپ میں پیدا ہونے والے بچے کا نام نواز شریف اور بچی کا نام مریم رکھا گیا۔

مریم نواز نے کیمپ میں قائم صنعت زار مرکز کا بھی معائنہ کیا اور سلائی کڑھائی کرنے والی خواتین سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کی۔ انہوں نے خود سلائی مشین پر کپڑے کی سلائی کی اور فریم میں لگے کپڑے پر کڑھائی بھی کی، جس پر خوشی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرین سے ملاقات کے دوران سہولتوں کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا، خواتین کے ساتھ بیٹھیں، بچوں سے شفقت کا اظہار کیا اور عارضی کلاسوں میں زیر تعلیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔ معصوم بچوں نے اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے خاکے وزیراعلیٰ کو پیش کیے، جس پر انہوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے متاثرہ خواتین اور بچوں کو تحائف بھی دیے۔

انہوں نے عارضی ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور تحائف پیش کیے، جبکہ خواتین اور بچوں کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے ضلع بہاولنگر کی 26 یونین کونسلیں اور ایک لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہوئی۔ متاثرہ علاقوں سے بروقت محفوظ انخلا یقینی بنایا گیا، جبکہ سیلاب متاثرین کے لیے 20 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ متاثرین کے علاج کے لیے ہیلتھ کاؤنٹرز، کلینک آن ویل، موبائل ہیلتھ یونٹس اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں، جن کے ذریعے اب تک 40 ہزار سے زائد متاثرین کا علاج کیا جاچکا ہے۔ مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

سیلاب متاثرین کو اب تک 10 کلو کے 15,795 بیگ، 1,198 سائلیج اور 399 ٹن بھوسہ و توڑی فراہم کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، سیلاب کی آمد کے پیش نظر جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے 37 لاکھ 70 ہزار چھوٹے بڑے جانوروں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے جبکہ 5 ملحقہ اضلاع میں بفر زون قائم کیے گئے ہیں۔


Source: PRO to CM Punjab
Via: news group
ShareTweetSend
Next Post
صحافتی و فکری سفر کے دس سال

صحافت کا سفر (تیسری قسط)

Please login to join discussion

تازہ ترین

ادبی تقریبات

کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر لیہ کے زیرِ اہتمام "متاعِ فقیر” کی تقریبِ رونمائی

نومبر 17, 2025
کالم

یہ کام بھی محترمہ مریم نواز شریف ھی کریں گی ..تحریر: پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

نومبر 17, 2025
علاقائی

پلس پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس, ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اکتوبر 23, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف پورا ہونے پر اظہارِ تشکر کیا

اکتوبر 23, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025