
لیہ: ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف مارکیٹوں کا معائنہ کیا۔
اس دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتیں، معیار، تاریخ اختتام اور وزن چیک کیا گیا۔ گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔
مجسٹریٹس نے دوکانداروں کو ہدایت دی کہ عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں پر فراہم کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گرانفروشی کے مرتکب عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مزید کہا گیا کہ مارکیٹوں کی باقاعدہ نگرانی روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے، قیمتوں کا تعین اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عام شہریوں کو ریلیف مل سکے۔
Source:
news