• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
اتوار ، 23 نومبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پیغام

Saudia Day, PM Pakistan Message

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 23, 2025
in خبریں, قومی
A A
0
پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ — خطے کے امن کا نیا باب

پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے میں خادم الحرمین شریفین عزت ماب شاہ سلمان بن عبدالعزیز ال سعود، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور اپنے عزیز سعودی بھائیوں اور بہنوں کو سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر نہایت گرم جوشی کے ساتھ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ریاض کے حالیہ تاریخی دورے کے دوران مجھے اور پاکستانی وفد کو ملنے والا والہانہ استقبال اور محبت سے بھرپور مہمان نوازی میرے لیے انتہائی خوشی اور افتخار کا باعث ہے.
میں اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کا ایک بار پھر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
پاکستانی عوام بھی میرے ساتھ شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ یہ دورہ بے مثال محبت اور یادگار لمحات سے بھرپور رہا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات دین اسلام، تاریخ، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں جو ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔ ہم اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر سعودی عرب کے عظیم الشان ترقیاتی سفر پر فخر کرتے ہیں جو شہزادہ محمد بن سلمان کی بصیرت افروز قیادت میں جاری ہے۔ آج سعودی عرب عالمی برادری میں جس بلند مقام پر فائز ہے وہ اس بصیرت اور دانشمندی کی روشن مثال ہے۔

مئی 2025 میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران سعودی قیادت اور عوام کی طرف سے اظہار یکجہتی پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
پاکستانی عوام سعودی عرب کے معاشی تعاون کو بھی فراموش نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے ہماری معیشت کو سہارا ملا۔

لاکھوں پاکستانی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، اور وہاں کی تعمیر و ترقی میں سرگرم عمل ہیں۔ پاکستانی برادرری کی سعودی عرب میں خدمات دونوں برادر ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات، خوشحالی اور ترقی کا باعث ہیں۔

PM Pakistan Shahbaz sharif

اج اس پر مسرت گھڑی میں سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر میں پاکستان کی جانب سے یہ عزم دہراتا ہوں کہ ہم اس دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اللہ تعالی مملکت سعودی عرب کو ہمیشہ ترقی اور عظمت سے نوازے۔ پاک سعودی اخوت پائندہ باد مملکت سعودی عرب زندہ باد۔

Source: NEWSDESK
ShareTweetSend
Next Post
سعودی عرب کا قومی دن آج منایا جا رہا ہے

سعودی عرب کا قومی دن آج منایا جا رہا ہے

Please login to join discussion

تازہ ترین

ادبی تقریبات

کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر لیہ کے زیرِ اہتمام "متاعِ فقیر” کی تقریبِ رونمائی

نومبر 17, 2025
کالم

یہ کام بھی محترمہ مریم نواز شریف ھی کریں گی ..تحریر: پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

نومبر 17, 2025
علاقائی

پلس پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس, ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اکتوبر 23, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف پورا ہونے پر اظہارِ تشکر کیا

اکتوبر 23, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025