ریاض: سعودی عرب میں آج قومی دن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ 1932 میں بانیٔ مملکت شاہ عبدالعزیز ابن سعود نے مختلف خطوں کو متحد کر کے موجودہ سعودی عرب کی بنیاد رکھی تھی۔
قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں تعطیل ہے جبکہ سرکاری و نجی سطح پر تقریبات، آتشبازی، پریڈز اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ دن سعودی عوام کے لیے اتحاد، حب الوطنی اور ترقی کی علامت ہے۔

Source:
webdesk