کراچی: (بزنس رپورٹر) انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی ہے اور امریکی ڈالر 286 روپے سے کم ہو کر 281 روپے پر آ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق درآمدات میں کمی اور ترسیلاتِ زر میں بہتری کے باعث روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں بھی کمی متوقع ہے۔