• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



صحافت کا سفر — پانچویں قسط

تحریر: محمد کامران تھند

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 24, 2025
in صحافت کا سفر
A A
0
صحافتی و فکری سفر کے دس سال

Muhammad Kamran Thind

محترم یوسف خان صاحب سے ملاقات محض ایک لمحہ نہیں بلکہ ایک نئی راہ کی طرف پہلا قدم تھا۔ انہوں نے ہمیں اردو ادب کے عظیم لکھاریوں جیسے کہ سعادت حسن منٹو، ڈپٹی نذیر احمد، اشفاق احمد، پریم چند، اور نارائن کے ناولز و تحاریر پڑھنے کی تلقین کی۔ ان کے مشورے پر ہم نے ان عظیم مصنفین کی کتابوں کو پڑھنے کا سلسلہ شروع کیا۔ ان کی تحریروں نے ہمیں محض لکھنا ہی نہیں، سوچنا بھی سکھایا۔

دوسری جانب، رائل نیوز کے ساتھ ہماری صحافتی سرگرمیاں مسلسل جاری تھیں۔ ایک سال مکمل ہونے کے بعد ہم نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کی ممبرشپ کے لیے درخواست دی، مگر یہاں ایک نیا تجربہ ہمارا منتظر تھا۔ ممبرشپ کے لیے کوئی بھی گروپ راضی نہ ہوا، اور ہر گروہ کی ایک ہی شرط تھی: "ہمارے گروپ کی غیر مشروط حمایت کرو، اور قیادت کے فیصلوں کو تسلیم کرو۔”

اسی دوران ہم رانا برادران کے "فاؤنڈر گروپ” کے ساتھ وابستہ ہوگئے۔ دوسری طرف عبدالرحمن فریدی کی قیادت میں ایک نیا "جرنلسٹ گروپ” قائم ہوا، جبکہ ایک اور گروہ نے "لیہ پریس کلب” کے نام سے ادارہ کھڑا کیا، جس کا دفتر لیہ مائنر پل کے قریب، سابقہ جماعت اسلامی کے دفتر والے چوبارہ پر قائم کیا گیا۔ جہاں تک یاد پڑتا ہے، محسن عدیل چوہدری کا گروپ اس میں نمایاں تھا۔

کچھ عرصہ تک ڈسٹرکٹ پریس کلب میں مختلف گروپوں کے درمیان شدید چپقلش رہی۔ مہر ارشد حفیظ سمرا، یامین مغل، اور رانا برادران (خالد محمود شوق، ریاض راجو، یعقوب مرزا) کے درمیان خبری جنگ چھڑی رہی۔ ہر طرف گروہی خبروں کا بازار گرم تھا۔

اسی ماحول میں ملک فیض بھلر، جو "لیہ پریس کلب” کے نام سے پہلے ہی فائل رجسٹر کروا چکے تھے، انہوں نے ایک اخبار میں سابقہ تقریبات کی تصاویر شائع کیں، جن میں ڈی پی او غازی صلاح الدین اور ڈی پی او محمد سلیم کی تصاویر شامل تھیں، جن میں وہ "لیہ پریس کلب” کی سالگرہ و افتتاح میں شریک تھے۔ اس اقدام پر محسن عدیل گروپ نے ردِ عمل دیتے ہوئے "لیہ پریس کلب” کا نام بدل کر "جرنلسٹ گروپ” رکھ دیا۔

دسمبر کے مہینے میں جب ڈسٹرکٹ پریس کلب کے انتخابات کا اعلان ہوا تو ہمارا نام بھی ووٹر لسٹ میں شامل تھا۔ تاہم، محسن عدیل چوہدری گروپ نے اس لسٹ کو عدالت میں چیلنج کر دیا۔ عدالت نے فریقین کو مشورہ دیا کہ بیٹھ کر مسئلہ حل کریں۔ چنانچہ رانا برادران کے فاؤنڈر گروپ، مہر ارشد حفیظ کے فرینڈز گروپ، اور محسن عدیل کے جرنلسٹ گروپ نے مشاورت کی، نئی لسٹ تیار کی، اور ہمارا نام خارج کر دیا گیا۔

الیکشن کے دن کچھ دوستوں نے عدالت میں دوبارہ درخواست دی، جس پر چھ افراد کو ممبرشپ مل گئی، لیکن ہم دو دوست — ڈاکٹر عابد قریشی اور میں — ممبر نہ بن سکے۔

انتخابات میں جرنلسٹ گروپ کی طرف سے ظہور درانی فنانس سیکریٹری کے امیدوار تھے، جبکہ جنرل سیکریٹری کے لیے ارشاد احمد رونگھہ امیدوار تھے مگر وہ بھاری اکثریت سے ہار گئے۔ الیکشن قریب آتے ہی محسن عدیل نے مہر ارشد حفیظ گروپ سے اتحاد کر لیا، اور کچھ ووٹوں پر بات چیت کر لی گئی۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ فاؤنڈر گروپ کے مرزا یعقوب الیکشن ہار گئے۔

محسن عدیل صدر "انجمن صحافیان” منتخب ہوئے، مہر ارشد حفیظ سمرا پریس کلب کے صدر، اور رانا خالد شوق جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔ بعد ازاں، عبدالرحمن فریدی بطور چیئرمین مجلسِ عاملہ ڈسٹرکٹ پریس کلب منتخب ہوئے۔ بظاہر تمام گروپوں میں اتفاقِ رائے قائم ہو چکا تھا، مگر یہ اتفاق زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔

ادھر، 2017ء میں رائل نیوز کی انتظامیہ میں تبدیلی آئی، اور ہمارے پرانے ساتھی احمد معاذ ڈوگر دوبارہ انچارج نمائندگان مقرر ہوئے۔ ان کی واپسی کے ساتھ ہی رائل نیوز میں ہماری خبروں کی کوریج میں اضافہ ہوا۔

ڈی پی او لیہ، محمد علی ضیاء نے پولیس میں ریفارمز کا آغاز کیا۔ میڈیا کے دروازے کھولے گئے، اور اب لیہ میں ہر اہم موقع پر میڈیا کی موجودگی کو ناگزیر سمجھا جانے لگا۔ میلادِ مصطفیٰ ﷺ، رمضان المبارک، محرم، عیدین، انتخابات — ہر تقریب میں میڈیا ٹاک، پریس کانفرنس اور میٹ دی پریس جیسی سرگرمیاں باقاعدگی سے ہونے لگیں۔

ہم نے مقامی سطح پر "اخبار لیہ” کے نام سے ہفتہ وار اشاعت شروع کی، جو عوامی مقبولیت حاصل کرنے لگی۔ اسی دوران، "فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز ضلع لیہ” نے پولیس ملازمین کے بچوں کے لیے فیسوں میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا، جس کی بھرپور میڈیا کوریج ہم نے کی۔ ہم نے اپنے ذاتی اسکول میں بھی تین پولیس ملازمین کے بچوں کو فیس میں رعایت دی، جس کے نتیجے میں لیہ کے "پنجاب اسلامیہ سکول” میں درجنوں بچوں کا داخلہ ہوا، اور دیگر اسکولز نے بھی فیسوں میں رعایت شروع کی۔۔

تحریر: محمد کامران تھند

ShareTweetSend
Next Post
وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور عالمی ترقیاتی اجلاس میں شرکت

وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور عالمی ترقیاتی اجلاس میں شرکت

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025