وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے چین کے وزیراعظم عزت مآب لی چیانگ کی سربراہی میں منعقدہ عالمی ترقیاتی اقدام (GDI) کے اعلیٰ سطح اجلاس میں بھی شرکت کی، جس کا موضوع تھا:
"Recommit to our Original Aspirations, United to Build a Brighter Future for Development”۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیراعظم سے ملاقات اور غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم کی عالمی ترقیاتی اجلاس میں شرکت پاکستان اور چین کی مثالی دوستی اور دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ گزشتہ ماہ اپنے دورہ چین کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ کے GDI ویژن کو سراہتے ہوئے اسے خطے اور دنیا بھر میں پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا تھا۔