اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارتِ تعلیم نے عندیہ دیا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے دوبارہ کھولے جا سکتے ہیں۔ وزارت کے مطابق حتمی فیصلہ این سی او سی کی سفارشات کی روشنی میں کیا جائے گا۔ والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ کچھ ماہرین صحت نے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔