ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی نگرانی میں مختلف تحصیلوں میں کھلی کچہریاں منعقد ہوئیں۔ لیہ میں کھلی کچہری یو سی آفس بستی شادو خان میں منعقد ہوئی جہاں اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے شہریوں کی درخواستیں سنیں۔ تحصیل چوبارہ میں یو سی آفس شیرگڑھ میں کھلی کچہری منعقد ہوئی جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر فہد نور نے کی، جبکہ تحصیل کروڑ میں یو سی آفس 90 ایم ایل میں اسسٹنٹ کمشنر محبوب اقبال ہنجرا نے شہریوں کے مسائل سنے۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے موقع پر ہی شہریوں کے مسائل سن کر متعدد شکایات کا فوری حل یقینی بنایا۔ افسران نے اس موقع پر کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ شہری اگر حقائق پر مبنی شکایات اور مسائل لے کر آئیں گے تو ان کا حل میرٹ پر فوری طور پر کیا جائے گا۔
Source:
information department Layyah