لیہ کے عیدگاہ روڈ پر واقع کھاد کی معروف دکان "داؤد کارپوریشن” میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔ دو نقاب پوش مسلح افراد نے دکانداروں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر 15 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی لیہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر دکان میں داخل ہوئے۔ انہوں نے اسلحہ تان کر دکانداروں کو خوف زدہ کیا اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی لیہ موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے اور جلد گرفتاری متوقع ہے۔

علاقہ مکینوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں گشت بڑھایا جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔