کراچی:
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ سونے کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5058 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے تک جا پہنچی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں قیمت 59 ڈالر اضافے کے ساتھ 3818 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے اثرات کے باعث سامنے آیا ہے۔
Source:
webdesk