لیہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کی زیرصدارت پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف حاملہ خواتین کی صحت کے لیے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آغوش پروگرام کے تحت حاملہ خواتین کے لیے رقم میں اضافہ کیا گیا ہے، جو 23 ہزار روپے سے بڑھا کر 38 ہزار روپے کر دی گئی ہے، یہ رقم مرحلہ وار فراہم کی جائے گی۔
اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر نے کہا کہ "بہتر صحت پروگرام” ضلع میں کامیابی سے جاری ہے، جس کے تحت خواتین کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس پراجیکٹ کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے مزید محنت اور لگن سے کام کریں۔
اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ فوکل پرسن محمد منشاء نے تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اسحاق کھرانی سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔