• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



پاکستان کی چاول کی صنعت ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور پائیدار زرعی پالیسیوں کے ذریعے اس شعبے کو مزید ترقی دی جائے گی.سید یوسف رضا گیلانی

Rice Industry Vital for Pakistan’s Economy, Says Senate Chairman Yousaf Raza Gillani

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 30, 2025
in ذراعت و لائیوسٹاک
A A
0

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی چاول کی صنعت ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور پائیدار زرعی پالیسیوں کے ذریعے اس شعبے کو مزید ترقی دی جائے گی۔ وہ اتوار کو مقامی ہوٹل میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ 17ویں ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈز تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو، چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میاں فیصل جہانگیر، صنعتکار میاں انجم نثار، پیر سید ناظم حسین شاہ سمیت بڑی تعداد میں ایکسپورٹرز شریک ہوئے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چاول پاکستان کی دوسری بڑی برآمدی جنس ہے جس نے گزشتہ مالی سال میں ملکی جی ڈی پی میں 0.6 فیصد حصہ ڈالا اور دیہی معیشت کو سہارا فراہم کیا۔ مالی سال 2024 میں پاکستان کی چاول کی برآمدات ریکارڈ 4 ارب ڈالر تک پہنچیں، جو کسانوں اور برآمدکنندگان کی محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دورِ وزارت عظمیٰ میں کسانوں کے لیے یکساں ٹیکس پالیسی، معیاری بیج، کھاد اور آبپاشی کے نظام کی فراہمی جیسے اقدامات کیے گئے جن کے ثمرات آج برآمدات میں نظر آ رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بھی چاول کی پیداوار اور کاشت کے رقبے میں اضافہ خوش آئند ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستانی باسمتی چاول اپنی خوشبو اور معیار کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہے، اس شہرت کو برقرار رکھنے کے لیے جدید کاشتکاری، تحقیقی سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ اقسام کی تیاری ناگزیر ہے۔

انہوں نے حالیہ سیلاب سے پنجاب سمیت زرعی زمینوں کو پہنچنے والے نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، کسان اور برآمدکنندگان کو مل کر ان مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ پائیدار زرعی طریقے اپنانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ وسائل آج اور آنے والی نسلوں دونوں کے لیے محفوظ رہ سکیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ زرعی ترقی کے لیے نوجوان کسانوں کو تربیت، ٹیکنالوجی اور رہنمائی فراہم کرنا ضروری ہے۔ بطور چیئرمین سینیٹ وہ پارلیمنٹ کے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے تاکہ چاول کی صنعت اور برآمدات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے۔

تقریب کے اختتام پر بہترین ایکسپورٹرز میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔

Source: News Desk
ShareTweetSend
Next Post

پنجاب کے وسائل، خزانے اور پانی پر سب سے پہلے پنجاب کا حق ہے.وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025