لیہ: معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے لیہ پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ صدر پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 44 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

ایس ایچ او ہارون رضا کی ہدایت پر سب انسپکٹر محمد بشر، اے ایس آئی حفیظ اللہ اور اے ایس آئی محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تین مختلف کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران شراب فروش بابر علی، احمد اور عمر دراز کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے بالترتیب 11 لیٹر، 15 لیٹر اور 18 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرہ اس لعنت سے پاک ہو سکے۔