لیہ: ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں، عوام کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

انہوں نے ہدایت دی کہ مجسٹریٹس مارکیٹوں میں سرکاری نرخوں کی جانچ پڑتال کریں اور یہ بھی یقینی بنائیں کہ نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں ہوں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ صارفین کو ریلیف اور سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور ریٹ لسٹ سے ہٹ کر اشیاء فروخت کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔
اجلاس کے اختتام پر پلس پراجیکٹ کے اہداف اور پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔