• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
ہفتہ ، 22 نومبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



ڈی ایس پی پٹرولنگ لیہ راؤ عمر فاروق کا معائنہ، کرپشن پر زیرو ٹالرنس اور سموگ سے بچاؤ کے اقدامات پر زور

DSP Patrolling Layyah Rao Umar Farooq Inspects License Center, Emphasizes Zero Tolerance for Corruption and Smog Prevention

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
اکتوبر 1, 2025
in علاقائی
A A
0

لیہ: ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع لیہ راؤ عمر فاروق نے پٹرولنگ پوسٹ رفیق آباد لائسنس سینٹر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لائسنس سینٹر کے عملے کو ہدایت کی کہ لائسینسنگ پراسس میں شفافیت اور بہتری لائی جائے اور لائسنس بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں کے ساتھ قانون کے مطابق تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ فیس سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور کرپشن کی کسی بھی شکایت پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اس موقع پر کسانوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران ڈی ایس پی پٹرولنگ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سموگ سے بچاؤ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تمام کسانوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ فصلوں کی باقیات کو نہ جلائیں کیونکہ اس سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی ایس پی پٹرولنگ راؤ عمر فاروق نے بتایا کہ گزشتہ ماہ (ستمبر) کے دوران قانون شکن ڈرائیوروں کے خلاف 8247 چالان کیے گئے، اوورلوڈنگ اور اوور اسپیڈنگ پر 125 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 403 بغیر نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل تھانوں میں بند کیے گئے۔ علاوہ ازیں دوران سفر 134 افراد کو ہیلپ فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار، بغیر لائسنس ڈرائیورز اور ایسے افراد جن کے لائسنس کی معیاد ختم ہوچکی ہے وہ فوری طور پر نیا لائسنس بنوائیں۔

ڈی ایس پی پٹرولنگ راؤ عمر فاروق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پٹرولنگ پولیس اپنے فرض کو عبادت سمجھتے ہوئے عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ شہریوں کی حفاظت اور بروقت مدد ہماری اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پٹرولنگ پولیس سڑکوں پر گشت کے ذریعے فوری رسپانس یقینی بناتی ہے۔


Source: News Desk
ShareTweetSend
Next Post
ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے گزشتہ روز ریلوے اسٹیشن لیہ کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسٹیشن پر مجموعی انتظامات، صفائی ستھرائی، تزئین و آرائش اور دفاتر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اسٹیشن پر موجود عوامی سہولیات مثلاً مسافروں کے بیٹھنے کے مقامات، پینے کے پانی کے انتظامات، واش رومز اور ٹکٹنگ سہولتوں کا بھی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے گزشتہ روز ریلوے اسٹیشن لیہ کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسٹیشن پر مجموعی انتظامات، صفائی ستھرائی، تزئین و آرائش اور دفاتر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اسٹیشن پر موجود عوامی سہولیات مثلاً مسافروں کے بیٹھنے کے مقامات، پینے کے پانی کے انتظامات، واش رومز اور ٹکٹنگ سہولتوں کا بھی معائنہ کیا۔

Please login to join discussion

تازہ ترین

ادبی تقریبات

کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر لیہ کے زیرِ اہتمام "متاعِ فقیر” کی تقریبِ رونمائی

نومبر 17, 2025
کالم

یہ کام بھی محترمہ مریم نواز شریف ھی کریں گی ..تحریر: پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

نومبر 17, 2025
علاقائی

پلس پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس, ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اکتوبر 23, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف پورا ہونے پر اظہارِ تشکر کیا

اکتوبر 23, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025