• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



لالہ صحرا : نور محمد تھند مرحوم

Noor Muhammad Thind

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
اکتوبر 1, 2025
in کتب نورمحمد تھند
A A
0
مہر نور محمد تھند: محقق تھل اور مورخ لیہ   —  تحریر ۔ مہر محمد کامران تھند

Mahar Noor Muhammad Thind

میجر جنرل (ر) عبدالعزیز طارق میرانی، ہلال امتیاز
سابق سفیر پاکستان

Abdul Aziz Tariq Mirani

نور محمد تھند صحرائے تھل کا ایک پھول ہے جو خداداد صلاحیتوں، حصول علم سے عشق اور محنت شاقہ کی بدولت فن تحقیق اور فن تصنیف کے جوبن پر پہنچا اور خدائے لازوال کی عظیم صفت تخلیق کا امین بنا۔
اگر وہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ اور دور دراز علاقے لیہ میں پیدا نہ ہوا ہوتا اور کسی بڑے شہر یا کسی مغربی ملک میں اپنی صلاحیتوں کے چراغ جلاتا تو بہت بڑے اعزازات کا مستحق ٹھہرتا۔
لیکن وہ نہ صرف لیہ میں ہی رہا بلکہ پورے ملک اور علمی و تحقیقی حلقوں میں لیہ کی پہچان بنا اور اپنی شاہکار تصنیف تاریخ لیہ کے ساتھ ملکی تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر ہوگیا۔
بہت سی دیگر کتابوں اور علمی کارناموں کے ساتھ ماں ان کی آخری تصنیف تھی جو اس موضوع پر ایک نمایاں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
ان کے ان علمی کارناموں کے اعتراف میں زہرہ میموریل سروسز ٹرسٹ نے ایک پروقار، شاندار اور یادگار تقریب میں لالہ صحرا کا خطاب ان کے نام کیا جو ان کی عالی مرتبت والدہ نے وصول کیا۔
مرحوم اور اس کے خاندان سے میرا بچپن سے تعلق تھا۔ اگر بچپن میں ماں کے ساتھ چند گھرانوں میں جانے کا پروگرام بنتا تھا تو لشکری والا پہلی ترجیح ہوتی تھی۔ اس گھرانے کی شفقت اور مہمان نوازی کبھی یاداشت سے محو نہی ہو پائی۔ میرے بچپن کا وہ یادگار واقعہ جو نور محمد کی سرائیکی زبان میں لکھی گئی کہانی لوہے دے کپڑے کا مرکزی خیال بنا اور جسے اہل ذوق و ادب میں بہت پزیرائی ملی، وہ لشکری والا پر ہی پیش آیا تھا۔
مجھے ازحد خوشی اور فخر ہے کہ مجھے لیہ کے علاوہ لاہور، سیالکوٹ، حیدراباد، پشاور اور اسلام اباد میں ان کی میزبانی کا موقع ملا۔ عجب درویش منش انسان تھا کہ علم کی پیاس بجھتی نہ تھی۔ جب بھی آیا کتابوں کی تلاش میں آیا، اصحاب کتب اور اہل علم سے ملنے کی خواہش لے کر آیا۔ جب بھی آیا سارا وقت کتابیں ڈھونڈنے اور حصول علم کی جستجو میں گزار دیا۔ میرے زور دینے کے باوجود سیر و تفریح کو ہمیشہ پس پشت ڈال دیتا۔ حیرت ہے کہ دنیاوی چکا چوند اس کو بالکل متاثر نہیں کرتی تھی۔ بلکہ میرے دوست احباب جن کی ان سے ملاقات ہوپاتی تھی وہ سب اپنی ذات میں انجمن رہنے والے اس شخص کی علمی قابلیت اور سادہ طرز زندگی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتے تھے۔
میں نے اپنی پوری زندگی میں اپنے پیشے اور مقصد حیات سے اس طرح کی وابستگی اور والہانہ عشق و محبت کرتے ہوئے کسی اور کو نہیں دیکھا۔
یہ زندگی سے بھرپور شخص اپنے لواحقین اور دوست و احباب کو اتنی جلدی داغ مفارقت دے جائے گا، ہم سب کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔
ابھی تو گوش بر آواز تھی بھری محفل
تو نے کہاں پر کہانی کا اختتام کیا۔

Source: writer
ShareTweetSend
Next Post

وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید فضل رضا رضوی نے اپنے دفتر میں زیر التوا 50 کیسز کی سماعت کی۔سماعت کے دوران تقریباً 25 لاکھ روپے کا ریلیف شکایت کنندگان کو فراہم کیا گیا

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025