• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
اتوار ، 5 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



سوال کرنا جرم بن گیا؟ والدین کے سوالات پر نجی سکول نے بچوں کو خارج کر دیا.والدین کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اسکول میں بنیادی سہولتوں، صفائی ستھرائی، پنکھوں کی کمی، اور مناسب فیس ڈھانچے کے حوالے سے سوالات اٹھائے تو اسکول انتظامیہ نے ان کے بچوں کو سزا کے طور پر اسکول سے خارج کر دیا۔

Dispute Over Fees and Facilities: Students Expelled from Private School Layyah

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
اکتوبر 1, 2025
in تعلیم, خبریں
A A
0
سوال کرنا جرم بن گیا؟ والدین کے سوالات پر نجی سکول نے بچوں کو خارج کر دیا.والدین کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اسکول میں بنیادی سہولتوں، صفائی ستھرائی، پنکھوں کی کمی، اور مناسب فیس ڈھانچے کے حوالے سے سوالات اٹھائے تو اسکول انتظامیہ نے ان کے بچوں کو سزا کے طور پر اسکول سے خارج کر دیا۔

school msgs

لیہ :معروف نجی سکولز لیہ برانچ میں والدین کے سوالات اور شکایات کو جرم بنا دیا گیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اسکول میں بنیادی سہولتوں، صفائی ستھرائی، پنکھوں کی کمی، اور مناسب فیس ڈھانچے کے حوالے سے سوالات اٹھائے تو اسکول انتظامیہ نے ان کے بچوں کو سزا کے طور پر اسکول سے خارج کر دیا۔

والدین کے مطابق، اسکول کی جانب سے انہیں تحریری نوٹسز بھجوائے گئے جن میں ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے بچوں کے سکول چھوڑنے کے سرٹیفکیٹس (School Leaving Certificates) ایڈمن آفس سے حاصل کر لیں۔
والدین نے یہ نوٹسز اور پیغامات سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر بھی اپ لوڈ کیے، جن کے سکرین شاٹس وائرل ہو چکے ہیں۔

متاثرہ والدین نے لیہ میڈیا ہاؤس کو بھی نوٹسز کی کاپیاں فراہم کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ان کی آواز بلند کی جائے۔ والدین کا کہنا ہے کہ فیس یا سہولتوں سے متعلق سوال کرنا ان کا بنیادی حق ہے اور اس پر بچوں کو سزا دینا ایک غیر اخلاقی اور غیر قانونی عمل ہے۔

ادارہ کا مؤقف

اس معاملے پر جب لیہ میڈیا ہاؤس نے سکول لیہ کے سربراہ چوہدری وقار وڑائچ سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا:

"والدین اور اسکول انتظامیہ کے درمیان ایک اعتماد کا رشتہ ہوتا ہے۔ جب یہ رشتہ قائم رہتا ہے تو تعلیم و تربیت کا سفر بہتر انداز میں آگے بڑھتا ہے۔ بعض والدین نے ادارے میں سہولتوں کے فقدان کا شکوہ کیا تو انہیں سکول کا باقاعدہ وزٹ کرایا گیا جہاں تمام سہولتیں درست پائی گئیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ:

Letter copy

"بعد ازاں کچھ والدین نے منظم انداز میں سوشل میڈیا پر اسکول کے خلاف مہم چلائی اور فیس جمع نہ کرانے کے اعلانات مختلف گروپس میں نشر کیے، جس سے ادارے کے وقار اور ساکھ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہوا۔
چنانچہ، مستقبل میں کسی ممکنہ تنازع یا عدم اعتماد سے بچنے کے لیے ایسے والدین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے کسی اور اسکول کا انتخاب کریں، کیونکہ اب ان کا ادارے پر اعتماد باقی نہیں رہا۔ اسی بنیاد پر چند طلبہ کو سکول سے فارغ کیا گیا۔”

والدین کا مطالبہ

والدین نے ڈپٹی کمشنر لیہ اور ضلعی تعلیمی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور نجی تعلیمی اداروں کے احتساب کو یقینی بنایا جائے، تاکہ والدین کے سوالات کو جرم نہ سمجھا جائے اور بچوں کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Source: Muhammad Kamran Thind
ShareTweetSend
Next Post

بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ دہشت گرد بھارت کے پراکسی گروپ فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھتے تھے۔

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025