سیکیورٹی فورسز نے یکم اکتوبر 2025 کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ دہشت گرد بھارت کے پراکسی گروپ فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھتے تھے۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا جو خواتین کا لباس پہن کر بزدلانہ طریقے سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گرد علاقے میں مختلف تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیشِ نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
آئی ایس پی آر
راولپنڈی، یکم اکتوبر 2025