وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج لاہور میں یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات سے ملاقات کریں گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو میڈلز، سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات دیں گی۔
تقریب میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو خصوصی طور پر سراہا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے بھر کے بہترین اساتذہ کو "ایجوکیشن چیمپئن” کا خطاب بھی دیا جائے گا تاکہ تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔
یہ تقریب نہ صرف پوزیشن ہولڈرز کی کامیابیوں کا اعتراف ہے بلکہ اساتذہ کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا بھی ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔
Source:
Muhammad Kamran Thind
Via:
News Groups