ئی ایل ٹی ٹوئنٹی (ILT20) کے پلیئرز ڈرافٹ میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے بیٹر حسن نواز کو ڈیزرٹ وائپرز نے 40 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً ایک کروڑ 12 لاکھ روپے) میں منتخب کر لیا۔

حسن نواز ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں شامل ہونے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں۔ اس سے قبل ٹیم نے نسیم شاہ اور فخر زمان کو بھی اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔
ماہرین کے مطابق حسن نواز کی شمولیت سے ڈیزرٹ وائپرز کی بیٹنگ لائن اپ کو مزید مضبوطی ملے گی، جبکہ پاکستانی شائقین بھی اپنی پسندیدہ فرنچائز میں اپنے کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔