لیہ : آج لیہ میں کھادوں کے تازہ نرخ جاری کیے گئے ہیں جن میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کسانوں نے کھادوں کے بڑھتے ہوئے نرخوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر کسان دوست اقدامات کرے۔

- ڈی اے پی سونا: 14100 روپے فی بوری
- زبر دست یوریا: 5200 روپے فی بوری
- نائٹروفاس: 8800 روپے فی بوری
- اینگرو یوریا: 4200 روپے فی بوری
- سونا یوریا: 4200 روپے فی بوری
- تارا یوریا: 4200 روپے فی بوری
- گوارہ پاک عرب: 3650 روپے فی بوری
- گوارہ سرسبز: 4000 روپے فی بوری
- کھل 40 کلو: 3300 روپے
- سیمنٹ: 1400 روپے فی بوری
کسانوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث زرعی لاگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے نہ صرف گندم اور کپاس کی فصلیں متاثر ہوں گی بلکہ مستقبل میں خوراک کی قلت کا خدشہ بھی بڑھ سکتا ہے۔
Source:
news groups