اسلام آباد :وفاقی ادارہ شماریات نے ستمبر 2025 کی ماہانہ مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
- دیہات میں سالانہ مہنگائی کی شرح 5.8 فیصد رہی۔
- شہروں میں سالانہ مہنگائی کی شرح 5.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
- جولائی تا ستمبر سہ ماہی میں اوسط مہنگائی 4.22 فیصد رہی۔
- وزارتِ خزانہ نے ستمبر کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3.5 تا 4.5 فیصد لگایا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگست 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 2.99 فیصد تھی جبکہ ستمبر 2024 میں یہ شرح 6.9 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی تفصیل:
- دیہی علاقوں میں مہنگائی 2.8 فیصد بڑھی۔
- شہری علاقوں میں مہنگائی میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا کہ حالیہ سیلاب کے باعث اشیائے ضروریہ کی رسد متاثر ہونے سے مہنگائی میں عارضی اضافہ ہوا ہے۔
Source:
Web Desk