لیہ :ضلعی انتظامیہ لیہ نے عوامی سہولت کے لیے شہر اور مضافاتی علاقوں میں الیکٹرک بسوں کے روٹس کا اعلان کر دیا ہے۔ ان بسوں کا مقصد شہریوں کو جدید، ماحول دوست اور کم کرایہ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
اعلان کردہ روٹس درج ذیل ہیں:
- لیہ تا کوٹ سلطان، پہاڑ پور : 3 الیکٹرک بسیں چلیں گی
- لیہ تا 82 موڑ، کروڑ : 2 الیکٹرک بسیں مقرر کی گئی ہیں
- لیہ تا دھوری اڈا : 1 الیکٹرک بس چلے گی
- لیہ تا پیر جگی، لدھانہ : 2 الیکٹرک بسیں چلیں گی
- لیہ تا لسکانی والا، کروڑ لعل عیسن : 1 الیکٹرک بس کا اعلان
- لیہ تا فتح پور : 2 الیکٹرک بسیں مقرر کی گئی ہیں
- لیہ تا چوبارہ، چوک اعظم : 3 الیکٹرک بسیں چلیں گی
- لیہ تا قاضی آباد، ٹیل انڈس، چکوک : 1 الیکٹرک بس چلائی جائے گی
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ منصوبہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور شہریوں کو آرام دہ ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
Source:
news