وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کے مسائل کو روزانہ کی بنیاد پر سننے اور فوری حل کرنے کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ، محبوب اقبال ہنجرا نے "آسان رسائی، مسائل کم” کاؤنٹر پر شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو اب اپنے مسائل کے حل کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے بلکہ ایک ہی جگہ پر انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ اقدام حکومت پنجاب کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد عوام کو براہِ راست سہولت فراہم کرنا اور انتظامی نظام کو عوام دوست بنانا ہے۔