یکم اکتوبر 2025 کو عوامی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ADO) نے پاکستان پوورٹی الیوییشن فنڈ (PPAF) کے تعاون سے تحصیل شورکوٹ، ضلع جھنگ کی یونین کونسل مہرم سیال میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی پیکجز تقسیم کیے۔ اس موقع پر 300 خاندانوں کو ریلیف پیکجز فراہم کیے گئے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق ضلع ناظم اور سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین نواب بابر خان سیال تھے۔ دیگر معزز مہمانوں میں رکن صوبائی اسمبلی مخدوم غضنفر عباس قریشی (مسلم لیگ ن) کے بھائی اور نمائندہ، انصر عباس قریشی، چیئرمین یونین کونسل احمد حسن، جنرل مینیجر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) احسان کمبو، اور پروجیکٹ مینیجر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) فراست خان سیال شامل تھے۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی حکومت، سماجی تنظیموں اور مقامی قیادت کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں امدادی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ متاثرین کی مشکلات کم ہو سکیں۔