وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیر ابیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں کھلی کچہریاں منعقد ہوئیں۔لیہ میں کھلی کچہری یو سی آفس کوٹلہ حاجی شاہ میں منعقد ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک نے شہریوں کے مسائل سنے۔اے ڈی سی آر محمد شاہد ملک نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل کو ایک ہی جگہ حل کرنا ہے تاکہ شہریوں کو دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔اس موقع پر سب رجسٹرارز، تحصیل دار، اراضی ریکارڈ سنٹر کا عملہ، قانون گو اور پٹواری بھی موجود تھے۔تحصیل چوبارہ میں یو سی آفس اولکھ تھل کلاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر فہد نور نے شہریوں کے مسائل سنے۔