لیہ: سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں ہیرو ٹیچر ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیراحمد ڈوگر تھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم ڈاکٹر عبدالقیو م خان، ڈی ای او گل شیر، ڈی ای او میڈیم رخسانہ، ڈپٹی ڈی ای او میمونہ ارم، ڈی ای او رضوان گجر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیراحمد ڈوگر نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ استاد ہی وہ ہستی ہے جو فرد اور معاشرے کو سنوار کر اعلیٰ مقامات تک پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ جو کچھ بھی ہیں، اپنے اساتذہ کی دعاؤں اور رہنمائی کا نتیجہ ہے۔
سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب اساتذہ کرام کو حقیقی عزت و وقار دینے کے لیے کوشاں ہے تاکہ نوجوان نسل جدید علوم سے آراستہ ہوکر ترقی یافتہ قوم کے خواب کو حقیقت بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہی نئی نسل کو دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر 63 اساتذہ کرام میں اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔
محکمہ تعلیم لیہ کے زیرِ اہتمام اساتذہ کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ہیرو ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ کے ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکولوں کے 63 اساتذہ کو شیلڈز، بیجز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد ڈوگر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم لیہ ڈاکٹر عبدالقیوم تھے، جنہوں نے اساتذہ کو ہیرو بیجز لگائے اور تعریفی سرٹیفکیٹس عطا کیے۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض ڈی او ایلیمنٹری گل شیر نے انجام دیے۔ اس موقع پر ڈی او سیکنڈری چوہدری رضوان، ڈپٹی ڈی ای اوز کروڑ و لیہ، گورنمنٹ سکولوں کے سربراہان، اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں محکمہ تعلیم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے اساتذہ کے حوصلے بلند کرنے کی بہترین کوشش قرار دیا۔