جعلی دودھ تیار کرنے کا بڑا دھندہ بے نقاب!!!!ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی کی ٹیم کے ہمراہ محلہ منظور آباد لیہ میں ملک کولیکشن سنٹر پر کارروائی،1200 لیٹر جعلی دودھ تلف جبکہ 2 چلرز و دیگر سامان ضبط،مالک کیخلاف مقدمہ درج موقع پر گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی نے ٹیم کے ہمراہ محلہ منظور آباد لیہ میں ملک کولیکشن سنٹر پر کارروائی عمل میں لائی۔وئے پاؤڈر،کیمیکلز سے جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا۔دودھ مختلف ملک شاپس،ہوٹلوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔جعلی دودھ تلف کر کے سامان قبضے میں لے لیا گیا۔فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرا کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ دودھ کے نام پر سفید زہر تیار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کاروبار کی نشاندہی کر کے فوری 1223 پر اطلاع دیں۔
Press Release in Informatin department