فضائی آلودگی اور سموگ انسانی صحت کے لیے مستقل خطرہ ہیں .ڈپٹی کمشنر امیر ابیدار نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی اور سموگ انسانی صحت کے لیے مستقل خطرہ ہیں آلودگی کے خاتمے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو مخلصانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ اینٹی سموگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں اے ڈی سی شبیراحمدڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرمحبوب اقبال ہنجرا،ایس ڈی ای او پیرا فورس فہد نور،اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات محمدارشد چغتائی، ڈی ڈی ایل جی عبدالصمد، ڈی ڈی زراعت شیخ عاشق حسین،ٹریفک پولیس حکام ودیگر موجود تھے

۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضائی آلودگی اور سموگ ماحولیاتی تبدیلی کی شکل میں ایک چیلنج بنتا جا رہا ہے اور ہماری آنے والی نسل اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے فضائی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے لیے قوانین وضع کر دیے گئے ہیں جن پر عمل درآمد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو جلانا ،میونسپل ویسٹ کو آگ لگانا ،زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانا، دھواں چھوڑنے والی انڈسٹریز کا ایس او پیز پر عمل نہ کرنا اور سڑکوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا چلنا غیر قانونی ہے جس کے خلاف کاروائی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متعلقہ محکمے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ سموگ کا تدارک ممکن ہو سکے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات محمدارشد چغتائی نے اجلاس میں بریفنگ دی۔