لیہ: ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔

اس منصوبے کی نگرانی چیف آفیسر ضلع کونسل لیہ شیخ فیصل خود کر رہے ہیں۔ ان کی ہدایت پر گرین بیلٹس سے جھاڑیوں اور جڑی بوٹیوں کی صفائی کر کے انہیں خوبصورت بنایا جا رہا ہے تاکہ شہر کی سڑکوں کا حسن بڑھایا جا سکے اور شہریوں کو خوشگوار ماحول میسر ہو۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گرین بیلٹس کی بحالی سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور ماحول بھی صاف ستھرا رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ اس کام کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام اس کے ثمرات جلد حاصل کر سکیں۔