لیہ: ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار سے مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی سمیعہ عطا شہانی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے بھر میں عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق عوامی مسائل کے حل اور فلاحی اقدامات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے ایم پی اے کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو براہ راست ریلیف فراہم ہو سکے۔
ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک، اسسٹنٹ کمشنر کروڑ اور ایس ڈی او پیرا فہد نور بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ریونیو سے متعلقہ معاملات، شہری سہولیات، اور جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع لیہ کی تعمیر و ترقی کے لیے مربوط اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔