احمد پور سیال:عوامی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ADO) نے پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ (PPAF) کے تعاون سے تحصیل احمد پور سیال، ضلع جھنگ کی یونین کونسل رنجیت کوٹ میں سیلاب سے متاثرہ 300 خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کیے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی گڑھ مور، جناب مہر علی عرفان تھے۔ دیگر معزز مہمانوں میں سابق چیئرمین یونین کونسل میاں ناصر سیال اور تحصیل کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) احمد پور سیال مہر ظفر اقبال شامل تھے۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ عوامی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ کی یہ کاوش متاثرہ خاندانوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔ قدرتی آفات سے متاثرہ کمیونٹیز کی بحالی اور بروقت امداد فراہم کرنا تنظیموں کی ترجیح ہے۔
عوامی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے اب تک اپنے ہدف 2500 میں سے 1450 متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچا دی ہے۔


