ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 8400 روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر نمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔
کراچی میں فی تولہ سونا 1500 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے مقرر کی گئی، جبکہ 10 گرام سونا 7202 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے کا ہوگیا۔
Source:
Business News


