لیہ : سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ریسکیو 1122 لیہ نے نیشنل ریزیلینس ڈے 2025 زلزلہ شہداء کی یاد میں عقیدت و عزم کے ساتھ منایا۔
اس موقع پر آگاہی واک اور فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد نے کی۔ واک میں ریسکیو اہلکاران، والنٹیئرز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

ڈاکٹر سجاد احمد نے اس موقع پر کہا کہ:
"قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے بروقت تیاری اور عوامی آگاہی انتہائی ضروری ہے۔”
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 لیہ اب تک 2 لاکھ 17 ہزار 808 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس دے چکا ہے۔ تاہم محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے عوامی شمولیت ناگزیر ہے۔
ڈاکٹر سجاد احمد نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ریسکیو کمیونٹی سیفٹی ونگ سے مفت ٹریننگ حاصل کریں تاکہ کسی بھی آفت کی صورت میں ریزیلینٹ کمیونٹیز تشکیل دی جا سکیں۔
مزید کہا کہ:
"حادثات سے بچاؤ صرف اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آگاہی، احتیاط اور تربیت سے ہی ایک محفوظ معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔”
آخر میں شرکاء نے زلزلہ شہداء کے لیے دعا مغفرت کی اور محفوظ پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

