
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کے جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید، میجر طیب اور 9 جوانوں کی عظیم قربانی کو سلامِ عقیدت پیش کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ
“وطن سے محبت کی داستان رقم کرنے والے یہ بہادر شہداء پوری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔”
Source:
PRO to CM Punjab
