لیہ : لیہ، جسے علم و ادب کا لکھنؤ اور شہرِ دانش کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، صدیوں سے علمی و ادبی شخصیات کی جنم بھومی رہا ہے۔ ڈاکٹر مہر عبدالحق سمرا، ڈاکٹر خیال امروہوی، گوپی چند نارنگ، مہندر پرتاپ چاند، راجہ عبداللہ نیاز نسیمِ لیہ، شعیب جاذب، امام علی شاہ شفیق، غلام حیدر فدا اور میاں الہی بخش سرائی جیسے نامور اہلِ قلم نے اپنے علم و فن سے خطے کا نام روشن کیا
انہی روایتوں کے تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے معروف شاعر اور ادیب میاں شمشاد حسین سرائی نے نائب تحصیلدار لیہ محترمہ فرح رحیم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ محترمہ فرح رحیم، جو اپنی ملنساری اور ادب دوستی کے حوالے سے جانی جاتی ہیں، نے میاں شمشاد سرائی کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں لیہ کے علمی و ادبی پس منظر پر خصوصی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر میاں شمشاد حسین سرائی نے محترمہ فرح رحیم کو انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز (IUW) کی متوقع تقریبِ حلف برداری میں بطور مہمانِ اعزازی شرکت کی دعوت دی، جو انہوں نے بخوشی قبول کی۔
تقریب کے اختتام پر میاں شمشاد حسین سرائی نے اپنی شعری تصنیف "حرف حرف خوشبو” محترمہ فرح رحیم کو پیش کی۔
تنظیم کے ایگزیکٹو ممبر مہر اسحاق لوہانچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔


